قائد تحریک نفرتوں کے خاتمے کیلیے کوشاں ہیں محمد شریف

الطاف حسین نے اپنے بھائی اور بھتیجے کی قربانی دی مگر ا صولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا


Press Release August 03, 2012
الطاف حسین نے اپنے بھائی اور بھتیجے کی قربانی دی مگر ا صولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا (فوٹو ایکسپریس)

قائد تحریک الطاف حسین سندھ کے عوام میں پیدا کی گئی مصنوعی نفرت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے قاسم آباد میں سندھی نوجوانوں کی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں اراکین زونل کمیٹی رسول بخش میمن، افتخار قائم خانی، مبین احمد اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کے فکر و فلسفہ اور عملی جدوجہد سے متا ثر ہو کر آج قاسم آباد سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد کی ایم کیو ایم میں شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اب عوام جاگیر دارنہ نظام اور موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ہمارے لیے الطاف حسین کی زندگی مشعل راہ ہے جنہوں نے اپنے بھائی اور بھتیجے کی قربانی دی مگر ا صولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ محمد شریف نے کہا کہ قائد تحریک کی اصولوں کی سیاست ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء اور ان کے بہتر مستقبل کی نوید ہے۔ تقریب سے دیگر ذمے داران اور علاقے کے معززین نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں