سانگھڑ صرافہ بازار میں ڈکیتیمزاحمت پر فائرنگ 2 دکاندار زخمی

مسلح افراد دکان میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی کوشش کی، مزاحمت کے نتیجے میں دو افراد زخمی جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔


Nama Nigar February 10, 2013
شہریوں اور دکانداروں نے پیچھا کیا تو ملزمان سونا پھینک کر فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

سانگھڑ شہر میں دن دیہاڑے صرافہ بازار میں مسلح افراد کی سنار کی دکان سے لوٹ مار ، مزاحمت پر 2افراد زخمی۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ صرافہ بازار میں واقع محسن جیولرز میں مسلح افراد داخل ہوئے اور لوٹ مار کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سنار محمد نوید ، محمد اختر کیانی زخمی جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ شہریوں اور دکانداروں نے ملزمان کا پیچھا کیا تو ملزمان سونا پھینک کر ایک گھر میں گھس گئے اور وہاں سے دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئے۔



زخمی نوید اور محمد اختر کیانی کو سول اسپتال سانگھڑ میں داخل کیا گیا، ڈاکٹروں نے محمد نوید کی نازک حالت پراسے نوابشاہ اسپتال روانہ کردیا۔واقع کے خلاف دکانداروں نے صرافہ بازار، موبائل مارکیٹ احتجاجاً بند کردی، جمڑائو روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پولیس امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، لوٹ مار روز کا معمول بن گیا ہے، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انھوں نے حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا، آخری اطلاعات تک کیس داخل نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں