ایس ای ایف اسکولوں کو فنڈز جاری نہ کرنے پر احتجاج جاری

گزشتہ7 ماہ سے اسکول چلانے کیلیے حکومت سندھ فنڈز جاری نہیں کررہی،مظاہرین کا موقف


Numainda Express February 10, 2013
اساتذہ اور طالب علم سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے لیکن اس کے باوجود حکومت سندھ فنڈز جاری نہیں کررہی ہیں، مظاہرین کا موقف۔ فوٹو: ایکسپریس

سندھ حکومت کے تعاون اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی انٹیگریٹڈ ایجوکیشن لرننگ پروگرام کے تحت سندھ میں قائم کیے جانے والے اسکولوںکو فنڈز جاری نہ کیے جانے کے خلاف سماجی تنظیم کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ہفتے کو بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔

احتجاج میں سماجی تنظیم کے رہنماؤں سمیت اسکولوں کے طالب علم بھی شریک تھے۔ اس موقعے پر احتجاج کرنے والے افرادکا کہنا تھا کہ اسکولوں کو فنڈز جاری نہ کیے جانے کے خلاف اساتذہ اور طالب علم سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے لیکن اس کے باوجود حکومت سندھ فنڈز جاری نہیں کررہی ہیں ۔



انھوں نے بتایا کہ حکومت سندھ نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی سندھ بھر میں انٹیگریٹڈ ایجوکیشن لرننگ پروگرام کے ایک ھزارسے زائد اسکولوں میںڈھائی لاکھ طالبعلم تعلیم حاصل کررہے ہیں اور انہیں8 ہزار سے زائد اساتدہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ7 ماہ سے ان اسکولوں کو چلانے کے لیے فنڈز جاری نہیںکیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ان اسکولوں کے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں