پاناما کیس اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم

ریفرنس دائر کرتے ہوئے جے آئی ٹی اور ایف آئی اے کے مواد کو مدنظر رکھا جائے، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک July 28, 2017
عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے علاوہ ان کے بچوں مریم ، حسین اور حسن نواز کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر علاوہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرتے ہوئے جے آئی ٹی اور ایف آئی اے کے مواد کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں