تجاوزات غیرقانونی پارکنگ ٹریفک جام کا باعث بن گئے

غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کا چلنا تو درکنار لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کا چلنا تو درکنار لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ فوٹو: فائل

بدین شہر میں تجاوزات ٹریفک کی روانی میں شدید دشواری کا باعث بن گئی، گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے، عوام کی مشکلات میں اضافہ، انتظامیہ بے بس ۔


تفصیلات کے مطابق بدین شہر کے قائد اعظم روڈ ،کھوسکی روڈ ، شہباز روڈ، شاہ لطیف روڈ ، گولارچی روڈ، سہرانی روڈ اور کڈھن روڈ پر دکانداروں نے اپنا سامان دکانوں کے باہر رکھا ہوا ہے۔

ایک طرف ریڑھی والے راستوں کے درمیان میں ریڑھیاں کھڑی کر دیتے ہیں تو دوسری جانب چنگچی رکشوں کی غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کا چلنا تو درکنار لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ ٹی ایم او کی چشم پوشی اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے تجاوزات ختم نہیں ہورہی۔
Load Next Story