انگلینڈ نے 3 کھلاڑیوں کا ڈیبیو کرا دیا

انگلیںڈ نے ٹام ویسٹلے، ڈیوڈ میلان اور ٹوبی رولینڈ جونز کو ڈیبیو کا موقع دیا۔


Sports Desk July 27, 2017
انگلیںڈ نے ٹام ویسٹلے، ڈیوڈ میلان اور ٹوبی رولینڈ جونز کو ڈیبیو کا موقع دیا۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقا کے خلاف اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک ساتھ 3 کھلاڑیوں کوڈیبیو کا موقع دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف اوول ٹیسٹ میں ٹام ویسٹلے، ڈیوڈ میلان اور ٹوبی رولینڈ جونز کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا۔ ویسٹلے کو انجرڈ گیری بیلنس کی جگہ بیٹنگ میں تیسری پوزیشن دی گئی، میلان کو اسپن بولنگ آل راؤنڈر لیام ڈاسن کی جگہ میدان میں اتارا گیا، مارک ووڈ کے ایڑی کی تکلیف سے دوچار ہونے کی وجہ سے ٹوبی رولینڈ جونز کو ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے کا موقع ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔