کھپرو میں مضر صحت پانی کی فراہمی امراض پھیلنے کا خدشہ

نہروں کی بھل صفائی کے بعد ٹی ایم اے کی جانب سے شہریوں کو مضر صحت اورآلودہ پانی فراہم کیا جارہا ہے.


Nama Nigar February 10, 2013
ایڈمنسٹریٹر کھپرو نے پانی کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے کلورین کے استعمال پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

ایڈمنسٹریٹر کھپرو کی غفلت کے باعث شہری مضر صحت اورآلودہ پانی پینے پر مجبور ، تالابوں کے پانی کو صاف نہ کرنے کے باعث پیٹ اور معدے کے امراض پھیلنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق نہروں کی بھل صفائی کے بعد ٹی ایم اے کی جانب سے شہریوں کو مضر صحت اورآلودہ پانی فراہم کیا جارہا ہے اور طویل عرصے سے تالابوں میں جراثیم کے خاتمے اورپانی کو صاف کرنے کے لیے پھٹکری اور کلورین کا استعمال نہیں کیا جارہا جسکے باعث شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے پیٹ اور معدے سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کھپرو راج کمار نے پانی کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے کلورین کے استعمال پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو مضر صحت اور آلودہ پانی فراہم کرنیکا نوٹس لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |