بھارت میں ہوتا تولوگ سرکا تاج بنا لیتےخالد سلیم موٹا

طویل عرصے کو شوبز انڈسٹری کے نام کیا ہے لیکن پاکستان میں فنکاروں ،شاعروں ،ادیبوں،کی کوئی قدر نہیں، خالد سلیم موٹا


Showbiz Reporter February 10, 2013
ہمیں شرم آتی ہے کہ ہم نے اتنی دیانتداری سے اس شعبے کووقت کیوں دیا، خالد سلیم موٹا۔ فوٹو : فائل

سینئر اداکار خالد سلیم موٹا خالد سلیم موٹا نے کہا ہے کہ جتنا وقت میں نے پاکستان شوبز انڈسٹری کو دیا ہے اگر یہ ہی وقت میں ہندوستان فلم انڈسٹری کو دیتا تو وہاں کے عوام اور انڈسٹری سے وابستہ لوگ مجھے اپنے سر کا تاج بنا لیتے۔

نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کے دوران انکا کہنا تھا کہ مجھے میرے دوست احباب اور حکومت کی جانب سے قائم فنکاروں کے فلاح و بہبود کے اداروں سے کسی قسم کی مدد تو دور کی بات تسلی بھی نہیں دی گئی ۔

میں نے زندگی کے ایک طویل عرصے کو شوبز انڈسٹری کے نام کیا ہے پاکستان میں فنکاروں ،شاعروں ،ادیبوں،کی کوئی قدر نہیں۔ ہمیں شرم آتی ہے کہ ہم نے اتنی دیانتداری سے اس شعبے کووقت کیوں دیا۔ ایک سوال کے جواب میں خالد سلیم موٹا کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سے مجھے کوئی شکایت نہیں انھوں نے میرے کام کے مطابق مجھے عزت دی جہاں تک ان کے بھول جانے کا تعلق ہے تو وہ کیسے یاد رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |