گال ٹیسٹ میں سری لنکا مشکلات کا شکار

میزبان ٹیم کو فالو آن سے بچنے کیلیے مزید 247 رنز درکار ہیں۔


Sports Desk July 27, 2017
میزبان ٹیم کو فالو آن سے بچنے کیلیے مزید 247 رنز درکار ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

گال ٹیسٹ میں سری لنکا بھارت کے خلاف مشکلات کا شکار ہے۔

گال ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 600 رنز بنانے کے بعد میزبان بیٹنگ کو بھی نشانے پر رکھا ، صرف 154 رنز پر آدھی سری لنکن سائیڈ پویلین واپس لوٹ چکی، فالو آن سے بچنے کیلیے مزید 247 رنز درکار ہیں۔

سابق کپتان انجیلو میتھیوز 54 رنز کے ساتھ مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، اپل تھارنگا نے 64 رنز بنائے۔ اس سے پہلے بھارتی ٹیم کی جانب سے چتیشور پجارا نے 153 اور اجنکیا راہنے نے 57 رنز بنائے، ہردیک پانڈیا بھی ففٹی بنانے میں کامیاب رہے، نوان پردیپ نے 6 اور لاہیرو کمارا نے 3 وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔