نیمار پر عائد ٹیکس چوری کے الزامات رد 

نیمار پر سے تمام ٹیکس چوری کے الزامات ختم ہوگئے ہیں، والد نیمار


Sports Desk July 27, 2017
نیمار پر سے تمام ٹیکس چوری کے الزامات ختم ہوگئے ہیں، والد نیمار۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

اسٹار فٹبالر نیمار کو برازیلین عدالت نے ٹیکس چوری کے الزام سے بری کردیا۔

برازیل کے ایک جج نے اسٹار فٹبالر نیمار پر عائد ٹیکس چوری کے الزامات رد کرتے ہوئے انھیں کرمنل چارجز سے بری کردیا۔ برازیلین فٹبالر کے والد ڈی سلوا سانتوز کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑی خوشی کی بات ہے، نیمار پر سے تمام ٹیکس چوری کے الزامات ختم ہوگئے ہیں، یہ معاملہ اب آفیشل طور پر ختم ہوچکا اور ہماری جانب سے کیے گئے تمام تر اقدامات کو قانون کے اندر قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔