پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدوں پر ترقیاں

ترقی پانے والون میں کموڈورعمران احمد، کموڈور محمد شعیب اور کموڈور ذکاالرحمن شامل ہیں، ترجمان پاک بحریہ


ویب ڈیسک July 27, 2017
ترقی پانے والون میں کموڈورعمران احمد، کموڈور محمد شعیب اور کموڈور ذکاالرحمن شامل ہیں، ترجمان پاک بحریہ۔ فوٹو: پاک بحریہ

پاک بحریہ کے تین کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدوں پر ترقیاں دے دی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کموڈورعمران احمد، کموڈور محمد شعیب اور کموڈور ذکاالرحمن کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان کے مطابق ریئر ایڈمرل عمران پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے کمانڈنٹ کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں، ریئر ایڈمرل محمد شعیب اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (اسپیشل آپریشنز فورسزاینڈ میرینز) ہیں جب کہ ریئر ایڈمرل ذکاالرحمن کمانڈر 25 ڈسٹرائر اسکواڈرن کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔