پاکستان میں فلم کو مسئلہ بنادیا گیا ہے مصطفی قریشی

ہ ہماری جیت ہمارا اپنا کام ہے مگر آج کام کم کیا جاتا ہے، ڈھنڈھورا زیادہ پیٹا جاتا ہے، مصطفیٰ قریشی۔


Showbiz Reporter February 10, 2013
پاکستان میں فلم کو مسئلہ بنادیا گیا ہے جب کے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے، مصطفیٰ قریشی۔ فوٹو: فائل

لاہور: سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم کو مسئلہ بنادیا گیا ہے جب کے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے ہمارے ہاں اکثر ہربات کو الجھا دیا جاتا ہے اگر چند لوگ ملکر اس کے لیے سچائی سے کام کریں تو فلم انڈسٹری بحال ہوجائے گی۔

نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران انکا کہنا تھا کہ ہم نے جب انڈسٹری کیلیے کام کیا تو اس وقت بھی یہ بات کی جاتی تھی کہ انویسٹر نہیں ہے، بجٹ کم ہے ،کام معیاری نہیں ہورہا مگر ہم نے حوصلہ نہیں ہارا کیونکہ تمام فنکار یہ جانتے تھے کہ ہماری جیت ہمارا اپنا کام ہے مگر آج اس کے الٹ ہے اب کام کم کیا جاتا ہے، ڈھنڈھورا زیادہ پیٹا جاتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں