رات کے اندھیرے میں چمکنے والی سڑکیں
سنگاپور میں 400 کلومیٹر طویل سڑک پر قدرتی طور پر روشنی خارج کرنے والی شے بچھائی گئی ہے
سنگاپور میں ایسی سڑکیں تیار کرلی گئی ہیں جو رات کے اندھیرے میں دلفریب روشنی خارج کر کے چلنے والوں کو رہنمائی کرتی ہیں۔
سنگاپور حکومت اپنے شہر کو نت نئے اقدامات سے خوبصورت بناتی رہتی ہے اور اسی وجہ سے اختراعات اور جدت اختیار کرنے والے ایشیائی ممالک میں سب سے آگے بھی ہے، ان ہی خصوصیات کی بنا پر گلوبل انوویشن انڈیکس نے سنگاپور کو ایشیا میں پہلا نمبر دیا ہے۔ اسی سلسلے کے تحت اب سنگاپور کی دو اہم سڑکوں پر خاص مٹیریل بچھا کر انہیں روشنی خارج کرنے والی روڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
سنگاپور میں چاؤ چو کانگ روڈ اور اپر بیوکٹ ٹیما روڈ کے درمیان 400 کلومیٹر طویل سڑک ہے جسے ریل کوریڈور بھی کہتے ہیں۔ سنگاپور کے ماہرین نے اس روڈ کو چار حصوں پر تقسیم کیا ہے۔ ایک جگہ عام سڑک ہے، دوسرے پر گھاس، تیسرے پر گھاس اور عام کنکریٹ اور چوتھے حصے پر قدرے محفوظ معدن اسٹرانشیئم ایلومینیٹ بچھایا گیا ہے جو رات کے اوقات میں دمکتے ہوئے خوبصورت روشنی خارج کرتا ہے۔
اسٹرانشیئم ایلومینیٹ دن بھر سورج سے خارج ہونے والی الٹرا وائیلٹ روشنی جذب کرتا ہے اور رات کو دھیمی روشنی کی صورت میں اسے خارج کرتا ہے۔
سنگاپور انتظامیہ نے عوام سے وہاں کا دورہ کرنے اور اپنی رائے دینے کو کہا ہے تاکہ روشنی خارج کرنے والی سڑکوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔