ٹریفک حادثات رینجرز اہلکار سمیت2 افرادہلاک 3 زخمی

موٹر سائیکل سوار رینجرز کے نائیک40سالہ امداد علی کوکار سوار ٹکر مار کر فرار ہوا


Staff Reporter February 10, 2013
شارع فیصل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل پرسوار رینجرز اہلکار ہلاک ہوگیا. فوٹو: فائل

SRINAGAR: ٹریفک حادثے میں رینجرز کے ایک اہلکار سمیت2 ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل کارساز بخاری سگنل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل پرسوار رینجرز کا نائیک40سالہ امداد علی ولد غلام نبی ہلاک جبکہ اس کا سا تھی اہلکار 41سالہ گوہر رحمن ولد یوسف رحمن زخمی ہو گیا ،ہلاک و زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال پہنچایا گیا ، رینجرز ذرائع کے مطابق متوفی ایف ایس ونگ رینجرز ہیڈ کوارٹر میں تعینات اور ایک بیٹی کا باپ تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق خیر پور میرس گاؤں تھڑی میرواں سے تھا۔

متوفی کی لاش پولیس کارروائی کے بعد اس کے آبائی گاؤں روانہ کردی گئی،رینجرز کے عملے کوموقع پر عینی شاہدین نے بتایا کہ سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار سوار ٹکر مارکر فرار ہوگیا، پولیس اور رینجرز انٹیلی جینس کا عملہ حادثے کی ذمے دار کارکو تلاش کررہا ہے جبکہ ماڑی پور کے علاقے ناردرن بائی پاس حب ریور روڈ پر کار اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں کار سوار50سالہ گل رحمان ولد تحسین ہلاک اور اس کے2بیٹے27سالہ بابر اور شہزاد زخمی ہو گئے ہلاک و زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا متوفی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی تھا ، زخمی ہونے والے بابر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں