
یہ پلانٹ 16گھروں میں لگائے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر بدین نے بتایا کہ ان بایو گیس پلانٹس پر21 لاکھ روپے کی لاگت آئی جس میں2 لاکھ 26 ہزار800روپے کمیونٹی کی طرف سے باقی رقم پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ سے فراہم کی گئی ہے۔
اس موقع پر انھوں نے گائوں میں کمیونٹی سینٹر اور ڈسپینسری کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔افتتاحی تقریب میں بدین رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹرآکاش انصاری نے بایوگیس پروجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹرکاظم حسین جتوئی نے سندھ حکومت کی ہدایت پر ضلع کی نہروں میں ٹیل تک پانی کی فراہمی کیلیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں،ٹیموںنے واٹرکورس نہروں اور شاخوں پر چھاپے مارکر پانی چوری کرنے والے زمینداروںکے خلاف کارروائی کرکے لفٹ مشینیں تحویل لے لیں اور مقدمہ درج کرکے عدالتوں میں چالان کرنے کا حکم دیا ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔