کراچی میں جوئے کے سب سے بڑے اڈے پرچھاپہ 29 جواری گرفتار

جوئے کا اڈا ایس ایچ او ناظم آباد کی مبینہ سرپرستی میں چل رہا تھا، پولیس


ویب ڈیسک July 28, 2017
ایس ایچ او ملک مظہر اقبال کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے: فوٹو: ایکسپریس

ناظم آباد میں شہر کے سب سے بڑے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر29 جواریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایس پی گلبرگ بشیربروہی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے ناظم آباد نمبر ایک میں یعقوب سندھی کے جوئے کے اڈے پرچھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران یعقوب سندھی کا بیٹا، مینیجرسمیت 29 جواریوں کو گرفتارکیا گیا۔ چھاپے میں 3 لاکھ روپے، ساڑھے 800 ریال، 21 موبائل فون اور اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق جوئے کا اڈا ایس ایچ او ناظم آباد کی مبینہ سرپرستی میں چل رہا تھا، ایس ایچ او ملک مظہر اقبال کو معطل کر کے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں