عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ سننے سپریم کورٹ نہیں جائیں گے

عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ گھر میں ٹی وی پر سنیں گے، ذرائع

عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ گھر میں ٹی وی پر سنیں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ سننے سپریم کورٹ نہیں جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ سننے سپریم کورٹ نہیں جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ گھر میں ٹی وی پر سنیں گے تاہم عمران خان کے وکیل پاناما کیس کا فیصلہ سنیں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے 41 رہنماؤں کو سپریم کورٹ کے خصوصی پاس جاری کیے گئے ہیں جو سپریم کورٹ میں جاکر پاناماکیس کا فیصلہ سنیں گے۔
Load Next Story