افضل گروکی پھانسی بھارتی ظلم کی بدترین مثال ہے انجینئر نوید قمر

غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،جماعتہ الدعوۃ کے تحت بھارتی فیصلے کیخلاف مظاہرہ کیا گیا


Staff Reporter February 10, 2013
کشمیری رہنما افضل گرو کی تہاڑ جیل میں پھانسی کے خلاف جماعۃ الدعوۃ کے تحت پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے انجینئر نوید قمر خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

جماعتہ الدعوۃ کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ بیگناہ افضل گرو کی پھانسی بھارتی ظلم کی بدترین مثال ہے۔

بھارتی عدلیہ مسلم دشمنی میں ہندو انتہا پسند تنظیموں سے بھی آگے نکل گئی ہے، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو دبانے کیلیے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، افضل گرو کی پھانسی سے بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کے نئے سلسلے کا آغاز کر دیاہے، پاکستان فوراً بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کو پھانسی دے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی پریس کلب کے سامنے تہاڑ جیل میں افضل گرو کی پھانسی کیخلاف کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مظاہرے کے شرکا سے تحریک آزادی کشمیر کے خالد سیف الاسلام، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ڈاکٹر امتیاز پالاری، جماعۃ الدعوۃ کے حافظ کلیم اللہ، قاری امجد و دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر انجینئر نوید قمر کی امامت میں شہید افضل گرو کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی، انجینئر نوید قمر نے مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی سیاہ کاریوں اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے بے گناہ مسلمانوں پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے انھیں سزائیں دے رہا ہے، افضل گوروکو پھانسی دینے کے اس بھارتی عمل کو کسی طور منصفانہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

افضل گروکے خلاف نہ تو کھلی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور نہ ہی انھیں ٹرائل کے دوران وکیل کی خدمات مہیا کی گئیں بلکہ محض پولیس کی تیار کی گئی کہانی کی بنیاد پر انھیں مجرم قرار دیکر پھانسی دے دی گئی ہے، انھوں نے کہا کہ اس سے قبل بھارت ایک اور کشمیری رہنما مقبول بٹ کو بھی تہاڑ جیل میں شہید کر چکا ہے، افضل گروکی میت ان کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کی گئی کیونکہ اسے پھانسی سے قبل بہت زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، اگر بھارت ان شہدا کی لاشیں حوالے کر دیتا تو اس کے مظالم کے پول کھل جاتے، پوری کشمیری و پاکستانی قوم افضل گورو سے محبت اور ان کا احترام کرتی ہے۔

2

انھیں پھانسی کے پھندے پر لٹکانا کشمیریوں کی آزادی کو صلب کرنا اور ان کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی ایک مذموم سازش ہے، افضل گرو پر قائم کردہ الزامات کو بھارتی عدالتیں ثابت نہیں کر سکیں، وہ ایک نیک اور بے گناہ نوجوان تھے، پوری پاکستانی قوم ان کی جرات و بہادری پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، انجینئر نوید قمر نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کو دیوار سے لگانے اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے تمام تر جارحانہ اقدامات کو جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان میں ایسے بھارتی جاسوس اور ایجنٹ موجود ہیں جن کے دہشت گردی اور تخریب کاری میںملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملنے کے باوجود تاحال ان کے خلاف کو کوئی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ پاکستان بھارت اور امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کئی خطرناک بھارتی دہشت گردوں کو رہا کر چکا ہے۔

اب سربجیت سنگھ جیسے دہشت گرد کو رہا کرنے کے لیے راہیں ہموار کی جا رہی ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے کلیجے ٹھنڈے کرنے کے لیے حکومت بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ اور پاکستانی جیلوں میں موجود تمام بھارتی جاسوسوں اور تخریب کاروں کوجن کو پاکستانی عدالتوں نے دہشت گرد قرار دیا ہے فوراً پھانسی دے ،انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ و بھارت یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مظلوم مسلمانوں کی آواز اور جدوجہد کو اس طرح کے بہیمانہ اقدامات سے دبا لیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔

مسلمانوں کے جذبات کبھی قربانیوں اور شھادتوں سے پست نہیں ہوئے بلکہ ہمیشہ بلند ہوئے ہیں، مظلوم کشمیریوں کا بہنے والاخون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، وہ دن قریب ہے جب بھارت کو ان مظالم کا حساب دینا پڑے گا، تحریک آزادی کشمیر کے رہنما خالد سیف الاسلام نے کہا کہ بھارتی عدلیہ مسلمانوں کے خلاف انتہائی جانبداری اور ناانصافی سے کام لے رہی ہے، کشمیریوں کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے کی کوششوں میں بھارت اب تک سینکڑوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے ماورائے عدالت شہید کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں