وزیراعظم کی صدارت میں مشاورتی اجلاس چوہدری نثار بھی پہنچ گئے
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ردعمل اور قانونی پہلوؤں پر غورکیاجا رہا ہے، ذرائع
KARACHI:
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاری مشاورتی اجلاس میں اہم وفاقی وزرا سمیت سیاسی اور قانونی مشیر شریک ہیں جب کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ردعمل اور قانونی پہلوؤں پر غورکیاجا رہا ہے جب کہ وزیراعظم پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی وزرا اور قریبی رفقا کے ساتھ سنیں گے۔