وہ دن دور نہیں جب نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے مریم اورنگزیب
نواز شریف ہمیشہ عوامی عدالت سے سرخرو ہوئےاور عوام ہی ہمشہ انہیں واپس پارلیمنٹ لیکر آئی، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوئی بھی ہو دلوں کا وزیراعظم نوازشریف ہی ہے جب کہ وہ دن دور نہیں جب نوازشریف ہی چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کچھ فیصلے عدالت میں ہوتے ہیں اور کچھ فیصلے تاریخ کے اوراق کے، ہم ایک فیصلہ ہارے ہیں اور 2 جیتے ہیں، آج کے فیصلے سے حیرانگی نہیں افسوس ضرور ہوا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمیشہ عوامی عدالت سے سرخرو ہوئے، نواز شریف کو ہمیشہ سیاسی منظر نامے سے ہٹایا گیا تاہم عوام ہی ہمیشہ نواز شریف کو واپس پارلیمنٹ لیکر آئی۔نواز شریف پر سرکاری کرپشن ثابت نہیں ہوئی، وہ دن دور نہیں جب نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو تاحیات نااہل قراردیدیا
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، نواز شریف ایک حقیقت اور ایک تاریخ ہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو دلوں کا وزیراعظم نوازشریف ہی ہے۔