نوازشریف کی نااہلی کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل

نواز شریف اب مسلم لیگ (ن) کے صدر بھی نہیں رہے، آئینی ماہرین


ویب ڈیسک July 28, 2017
صدر ممنون حسین قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد آئینی طور پر وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔

آئینی اور قانونی ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد آئینی طور پر وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔ آئین کے تحت اب صدر ممنون حسین قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ جس کے بعد نئے وزیر اعظم اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد وفاقی کابینہ کا قیام عمل میں آئے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف نااہل قرار

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے فیصلے کی نقل حاصل کرلی ہے، جس کی روشنی میں نواز شریف کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد اب نواز شریف کوئی عوام عہدہ یہاں تک کہ اپنی ہی سیاسی جماعت کے صدر بھی نہیں رہ سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔