نوازشریف اپنی تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ترجمان مسلم لیگ ن

فیصلے پر تحفظات کے حوالے سے آئینی و قانونی آپشن استعمال کئے جائیں گے، ترجمان مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک July 28, 2017
ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، ترجمان مسلم لیگ (ن): فوٹو: فائل

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ پاناما فیصلے پر تحفظات کے حوالے سے آئینی و قانونی آپشن استعمال کئے جائیں گے تاہم نوازشریف اپنی تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق درخواست کے اندراج سے لے کرفیصلے تک تمام امورپر شدید تحفظات ہیں، تحفظات کے باوجود فیصلے پرعملدرآمد کیا جائے گا جب کہ نوازشریف اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو تاحیات نااہل قراردیدیا

ترجمان مسلم لیگ (ن) کے مطابق ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، عدالتی امورکے دوران ایسی مثالیں قائم ہوئیں جن کی 70 سالہ تاریخ میں نظیرنہیں ملتی، فیصلے پرتحفظات کے حوالے سے آئینی و قانونی آپشن استعمال کئے جائیں گے، منصفانہ ٹرائل کے آئینی وقانونی تقاضے بری طرح پامال کئے گئے، اس فیصلے پرتاریخ کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہو گا اور نوازشریف عوام اوراللہ کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں