نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھا گیا

بین الاقوامی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں نواز شریف کی نااہلی کو شہ سرخی میں رکھا ہے


ویب ڈیسک July 28, 2017
نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ صرف پاکستانی میڈیا میں ہی نہیں بلکہ عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی مرکزِ نگاہ رہا؛فوٹوفائل

سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ صرف پاکستانی میڈیا میں ہی نہیں بلکہ عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی مرکزِ نگاہ رہا ہے اور معروف اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے اس فیصلے کو شہہ سرخیوں میں جگہ دی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے نواز شریف کے نااہلی کے فیصلے کو ٹاپ نیوز میں جگہ دیتے ہوئے لکھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کونااہل قرار دے دیا گیا۔



بین الاقوامی ویب سائٹ فرسٹ پوسٹ نے پاناما کیس کے فیصلے کی براہ راست کوریج کرتے ہوئے کچھ اسی قسم کی شہ سرخی لگائی کہ نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے جبکہ انہوں نے مزید لکھا نواز شریف کی نااہلی کا سب سے زیادہ فائدہ عمران خان کو ہوگا، دی گارجین نے بھی نواز شریف کی نااہلی کی سرخی لگائی۔





آج پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں بھی صرف نواز شریف اور پاناما کیس ہی چھایا رہا، ہندوستان ٹائمز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو شہ سرخی میں جگہ دیتے ہوئے لکھا نواز شریف نااہل ہوگئے۔



انڈین ایکسپریس نے لکھا پاناما کا فیصلہ سنایا جاچکا ہے نواز شریف نااہل ہوگئے۔



بھارتی ویب سائٹ زی نیوز نے بھی کم وبیش یہ ہی شی سرخی لگائی کہ نواز شریف نااہل ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں