مشترکہ مفادات کونسل میں تمام مسائل اجاگر کرینگے قائم علی شاہ
قائم علی شاہ کی ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں بھی شرکت
KARACHI:
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی ) کے اجلاس میں مسائل اور ایشوز پر غور اور مختلف امور پر روشنی ڈالنے سے متعلق پیشگی غور کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی سی آئی کے سامنے صوبہ سندھ کی ضروریات اور مسائل پوری طرح سے اجاگر کیے جائیں گے اور متعدد ایشوز پر ریلیف کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
اجلاس میں نیپرا ، تھر کول پروجیکٹ، انفرااسٹرکچر، ڈیولپمنٹ، صوبوں میں مجوز زرعی انکم ٹیکس پالیسی، زکواۃ فنڈز کی تقسیم اور دیگر ایشوز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری محمد صدیق میمن، سیکریٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ کلیم اللہ لاشاری اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ایران کے قونصل جنرل عباس علی عبداللہیٰ کی جانب سے کراچی میں واقع ایرانی قونصلیٹ میں دی گئی افطار پارٹی میں شرکت کی ۔