زرداری انتخابات کیخلاف سازش کررہے ہیں شہباز شریف

موقع ملا تو کراچی میں میٹروبس سروس منصوبہ شروع کروں گا،وزیر اعلیٰ پنجاب.


Monitoring Desk February 10, 2013
وفاقی حکمراں توانائی بحران حل کرنے کے بجائے بھنگ پی کر سوئے رہے، تکرار میں بات چیت۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری مشرف کے حواریوں کے ساتھ مل کر الیکشن کیخلاف سازش کررہے ہیں۔

اگر خدانخواستہ الیکشن نہ ہوا تو پاکستان کا شیرازہ بکھر جائیگا، طالبان سے مذاکرات کے عمل کی میاں نواز شریف نے حمایت کی ہے لیکن انھوں نے کسی گارنٹی سے انکارکیا ہے، اگر ن لیگ جیتی تو میاں نوازشریف وزیراعظم ہوں گے، میٹروبس سروس نیک نیتی کے جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کا منصوبہ ہے جس سے عوام کا وقت اور پیسہ بچے گا، میں نے اس منصوبے کے حوالے سے کسی بھی تنقید کا کوئی پریشر نہیں لیا، بس عوام کی خدمت کے جذبے اور لگن سے یہ منصوبہ مکمل کیا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''تکرار'' میں میزبان عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ میٹروبس سروس پاکستان کی تاریخ کا سب سے اچھوتا اور منفرد منصوبہ ہے جس میں ہزاروں لوگ روزانہ سفر کرسکیں گے اس کا کرایہ انتہائی مناسب ہوگا تاکہ عام آدمی کی پہنچ میں ہو اوروہ بھی سفر کرسکے یہ منصوبہ بنیادی طورپر پیداوار کو بڑھانے کا منصوبہ ہے اور ایسا منصوبہ کراچی میں بہت سال پہلے ہوناچاہئے تھا اگر مجھے موقع ملا تو لاہور کے بعد سب سے پہلے کراچی میں اسی طرز کا بس سروس منصوبہ قائم کروں گا یہ منصوبہ قائد اور اقبال کے خوابوں کی تکمیل ہوگا۔

12

تنقید کرنے والوں نے اپنے لیے تو بلٹ پروف گاڑیاں، ہیلی کاپٹر اورجہازمنگوائے لیکن عوام کو ایک ٹوٹی بس بھی نہیں دی بلکہ عوام کی دولت کا ضیاع کیا اہو عوام کی خواہشات کا قتل کیا، میٹروبس سروس میں جن لوگوں کی اراضی لی گئی ہے 93 کروڑ روپے کے معاوضے ادا کردیے گئے ہیں چند جو لوگ رہ گئے ہیں ان کی ملکیت کا ایشو ہے میں نے کمیٹی بنائی ہے جو پرکھنے کے بعد ان باقی لوگوں کو بھی معاوضہ دے گی۔

کالاباغ ڈیم ہویا کوئی اور ملک میں ڈیمز بننے چاہئیں کالاباغ ڈیم کو بدقسمتی سے متنازعہ بنادیا گیا ہے، اس کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں لیکن جب تک چاروں صوبوں کا اتفاق نہ ہو نہیں بننا چاہئے اگر میاں نوازشریف کو اللہ نے حکومت بنانے کا موقع دیا اور مجھے پانی وبجلی کی وزارت کی ذمہ داری دی گئی تو میں بھاشا ڈیم اور منجی ڈیم بنائوں گا، میں نے تمام ترکمزوریوں کے باوجود عوام کی بہتر سے بہتر انداز میں خدمت کی ہے کسی کو کچھ بری لگی ہوں گی تو کسی کو اچھی لیکن میں نے عوام کی خدمت کو ہی اپنا فرض سمجھا ہے الیکشن میں فیصلہ عوام نے کرنا ہے میراعوام کی نبض پر ہاتھ ہے عوام انشاء اللہ ن لیگ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں