ایم ایس دھونی ایک بار پھر قانونی مشکلات کا شکار

بھارتی عدالت نے 2 حریف کمپنیوں سے معاہدہ کرنے پر وکٹ کیپر بیٹسمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔


Sports Desk July 28, 2017
بھارتی عدالت نے 2 حریف کمپنیوں سے معاہدہ کرنے پر وکٹ کیپر بیٹسمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ ۔ فوٹو؛فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی ایک بار پھر قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

بھارتی عدالت میں دو حریف کمپنیوں 'جمز' اینڈ 'فٹنس' کے ساتھ معاہدہ کرنے پر سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسٹار کرکٹر نے پہلے ہی فٹنس چین "سپورٹس فٹ" کے ساتھ خصوصی معاہدہ کر رکھا ہے جس کے بعد انہوں نے ایک دوسری چین "فِٹ 7" سے بھی معاہدہ کر لیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ قواعد کی رو سے دھونی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے اس لیے دوسری کمپنی کے ساتھ ان کا معاہدہ ختم کروایا جائے۔ عدالت نے دونوں کمپنیز اور وکٹ کیپر بیٹسمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے اور مزید سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں