فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مغویہ بازیاب نوکری کا جھانسہ دیا گیا تھا3گرفتار

ملزمان فیصل آباد سے دو بہنوں کو ایک ہاسٹل میں کھانا پکانے کے کام کا جھانسہ دے کر کراچی لائے تھے.


Staff Reporter February 10, 2013
ملزمان فیصل آباد سے دو بہنوں کو ایک ہاسٹل میں کھانا پکانے کے کام کا جھانسہ دے کر کراچی لائے تھے . فوٹو : فائل

کلفٹن پولیس نے فیصل آباد سے نوکری کا جھانسہ دیکر کراچی لائی جانیوالی لڑکی کو فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر بازیاب کرلیا۔

پولیس نے 2 عورتوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او کلفٹن عبدالوحید اعوان کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے درخواست دی تھی کہ ڈیفنس کے علاقے توحید کمرشل میں فحاشی کے اڈے پر ان کی بیٹی کو قید کیا ہوا ہے جس پر انھوں نے پولیس کی نفری کے ہمراہ مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کر ماریہ علی دختر محمد علی کو بازیاب کر کے بانو بی بی ، رباب اور چن زیب کو گرفتار کرلیا ، انھوں نے بتایا کہ ملزمان فیصل آباد سے دو بہنوں کو ایک ہاسٹل میں کھانا پکانے کے کام کا جھانسہ دے کر کراچی لائے تھے اور چند روز وہاں کام کرانے کے بعد دونوں بہنوں کو فحاشی کے اڈے پر منتقل کر دیا جہاں سے ایک بہن موقع پا کر بھاگ کر فیصل آباد پہنچ گئی اور اہل خانہ کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر مغویہ کی والدہ نے کلفٹن تھانے میں دوسری بیٹی کی بازیابی کیلیے درخواست دی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں