ٹنڈومحمدخاندیہات میں گیس وبجلی فراہمی کے منصوبے

ڈویژنل کمشنرحیدرآبادکی زیرصدارت اجلاس، متعلقہ افسران کی شرکت،اسکیموںکاجائزہ


Numainda Express August 03, 2012
ڈویژنل کمشنرحیدرآباد کی زیرصدارت اجلاس، متعلقہ افسران کی شرکت،اسکیموں کاجائزہ۔ فائل فوٹو

ISLAMABAD: وزیردفاع سید نوید قمرکی ہدایت پرٹنڈو محمد خان کے مختلف گائوں میںگیس اور بجلی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوںکا جائزہ لینے کے لیے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد احمد بخش ناریجوکی زیر صدارت اجلا س ہوا۔

جس میں نوید قمرکے فرزند سید قاسم شاہ کے علاوہ مختلف محکموںکے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایاگیا کہ وزیر دفاع سید نوید قمرکے حلقے کے22دیہات میں5 کروڑ4لاکھ22ہزارروپے کی لاگت سے گیس فراہمی کاکام 6ماہ میں مکمل ہوگا۔

اس سلسلے میں سروے جاری ہے ۔ مختلف دیہات میں گرلز پرائمری اسکولآئندہ ماہ سے کھولے جائیںگے جبکہ بجلی فراہمی کے6منظور ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں پکی سڑکوں کی تعمیر بھی جاری ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں جبکہ کام کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں