پی ٹی آئی کا وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے پر غور

پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں شاہ محمود کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک سونپا جائے گا، ذرائع

پی ٹی آئی کےپارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں شاہ محمود کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک سونپا جائے گا،ذرائع . فوٹو: فائل

لاہور:
پاکستان تحریک انصاف نے نواز شریف کی نا اہلی کے بعد وزیراعظم کیلئے (ن) لیگ کے مقابلے میں اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوازشریف کی نا اہلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کر لیا جس میں وزیراعظم کیلئے (ن) لیگ کے مقابلے میں اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے پر غور کیا جائے گا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا

ذرائع کے مطابق چیرمین تحریک انصاف کی جانب سے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا ٹاسک شاہ محمود قریشی کو دیا جائے گا اور انتخابی اصلاحات کے مطالبے پر سخت مؤقف اپنانے پر بھی مشاورت کی جائیگی جب کہ ایک دوسرے اجلاس میں اتوار کو اسلام آباد جلسے کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
Load Next Story