پشاورمیں کرکٹ میچ میں جھگڑا بیٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا


Crime Reporter July 28, 2017
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ فوٹو: فائل

صوبائی دارالحکومت میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے دوران بیٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی کے رہائشی محمد حمزہ نے بتایا ہے کہ اس کا چچا زاد بھائی ابراہیم گراﺅنڈ میں میچ کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس کا سید ولی شاہ اور رحمت نامی لڑکوں سے جھگڑا ہو گیا۔ ملزمان نے مشتعل ہو کر اسے بیٹ سے مارنا شروع کر دیا جس سے ابراہیم شدید زخمی ہوگیا اسے تشویشناک حالت میں اپستال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں