شاہد خاقان عباسی کو نیا وزیراعظم بنائے جانے کا قوی امکان
نئے وزیراعظم کیلئے ایاز صادق، جاوید مرتضی عباسی اور خواجہ آصف کے نام بھی زیر غور ہیں، ذرائع
نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو عارضی طور پر وزیراعظم بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما کیس میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار بنانے سے قبل مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عارضی طور پر وزیراعظم کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جن میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ، خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کے نام شامل ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کو عارضی وزیراعظم کے لئے مضبوط ترین امیدوار تصور کیا جا رہا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ آج ہونے والے (ن) لیگ کے اہم مشاورتی اجلاس میں کیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: نواز شریف کی نااہلی کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے پاناما کیس میں متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دیا جب کہ ان کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کیسز فوری طور پر نیب کو بھیجنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔