کراچی مزید 7جاں بحق تھانے کا گھیراؤ 3موٹر سائیکلیں نذر آتش
عابد کورام سوامی، امتیاز کو رضویہ میں نشانہ بنایا گیا، بنارس میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پروین ہلاک ہوگئی
شہر میں ہفتے کو بھی دہشت گردی نہ رک سکی ، مختلف واقعات میں مزید 7افراد جاں بحق اورمتحدہ کے3کارکن اورایک خاتون سمیت9 افراد زخمی ہو گئے۔
جبکہ پیر آباد میں تھانے کا گھیرائو کرکے 3 موٹر سائیکلیں نذر آتش کر دی گئیں، ایک مغوی حافظ قرآن نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی بوری بند لاش ملی ۔رضویہ تھانے کی حدود گولیمارنمبرایک پھول والی گلی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35سالہ قمررضا نقوی ولد سید حسین رضا نقوی جاں بحق ہوگیا،واقعے کے بعد نامعلوم افراد نے علاقے کی دکانیں اوردیگر کاروبار بند کرادیا جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ، مقتول2بھائیوں میں چھوٹا، رضویہ سوسائٹی کا رہائشی اورغیر شادی شدہ تھا،واردات کے وقت جنرل اسٹورکے قریب سے گزررہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نے سر پرگولی ماری جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
مقتول کی نماز جنازہ بعد نماز مغربین رضویہ امام بارگاہ میں ادا کی گئی۔ میت آخری آرام گاہ کی طرف لے جاتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لیے بند کرنے سے متصل علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔نبی بخش تھانے کی حدود رام سوامی گزدرآباد اسکول والی گلی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30سالہ سید عابد ولد سید عباس ہلاک ہوگیا۔ مقتول کی حقانی چوک پرآٹے کی چکی تھی۔ وہ گارڈن ویسٹ مدنی کالونی جبارکمپاؤنڈکا رہائشی تھا۔ مقتول کے بھائی زاہد حسین نے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا،جوہرآباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک15ٹی گراؤنڈ کے عقب میں مسجد اقصیٰ کے قریب بوری بند لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش تحویل میں لے لی۔
ایڈیشنل ایس ایچ او راشد نے بتایا کہ مغوی کی شناخت21 سالہ حافظ محمد احمد رضا قادری ولد محمد انور میمن کے نام سے کی گئی مقتول مکان نمبر25/3بانٹوا نگر بلاک3فیڈرل بی ایریا کا رہائشی تھا جبکہ عائشہ منزل کے قریب غوثیہ مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کرتا تھا، مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا جمعے کو سہہ پہر3بجے گھر سے کچھ بولے بغیرگیا تھا اس کے بعد گھر نہیں آیا ۔وہ اکثر دو، تین دن گھر نہیں آتا تھا مدرسے میں ہی رہتا تھا جس کے باعث گھروالوں کو رات گھر نہ آنے پرتشویش نہیں ہوئی تھی۔
مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے ہاتھ پاؤں باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران اس کے ہونٹ اور جسم پر تیز دھارآلے سے کاٹے اور فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا مقتول کی جیب سے ایک پرچی ملی تھی جس پرلکھا تھا کہ مخبری کا انجام، مقتول کے والد نے جوہرآباد تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کلفٹن بلاک2بلاول ہاؤس کے قریب 35سالہ رشید اور بریگیڈ کے علاقے ایم اے جناح روڈ تاج کمپلکس کے قریب ارشد،سعود آباد تھانے کی حدود ملیر ہالٹ ریلوے کراسنگ کے قریب گراؤنڈ میں ہفتہ بازار میں28سالہ نبیلہ زوجہ فیصل اور پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14/Bکے ایم سی کی غریب نواز ڈسپنسری اور یونین کونسل نمبر8 میں 32سالہ اﷲ بخش ولد مولا بخش ، 30سالہ فیض الرحمٰن ولد محمد عالم اور20سالہ عمیر ولد ظفر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے متحدہ کے کارکن اور ڈسپنسری کے ملازم ہیں، زخمی اﷲ بخش نے پولیس بیان میں بتایا کہ2نامعلوم ملزمان ڈسپنسری میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،دریں اثناپیرآباد کے علاقے بنارس کٹی پہاڑی کے قریب منشیات فروشوں کے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں فائرنگ کی زد میں آکر 9 سالہ ایمان اور 25 سالہ حیدر زخمی ہوگئے جبکہ گھر میں کھڑی ہوئی 15 سالہ زاہدہ پیٹ پرگولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جواسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئی واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے پیرآباد تھانے کا گھیراؤ کر لیا اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے اور وہاں پر کھڑی ہوئی 3 موٹرسائیکلوں کوجلا دیا پولیس کی جانب سے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور بعدازاں صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔
علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حیات اور قاسم نامی منشیات فروشوں کے کارندے کھلے عام جدید اسلحے سے ایک دوسرے پر گولیاں برسا رہے تھے جبکہ علاقہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور فائرنگ سی نوجوان لڑکی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی، واقعے کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا،پیرآباد ہی کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ نامعلوم شخص ہلاک جبکہ 30 سالہ شیر عالم زخمی ہوگیا جنھیں عباسی شہید اسپتال لایا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کے سر پرگولی ماری گئی تھی، پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے، رضویہ کے علاقے جہانگیرآباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مرغی کی دکان پر موجود 35 سالہ امتیاز ہلاک ہوگیا۔
پیرآباد کے علاقے بنارس کے قریب 7 فروری کو ڈکیتی مزاحمت پرگولی لگنے سے زخمی ہونے والی 40 سالہ پروین نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا ، مقتولہ کو ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، مقتولہ بنارس کی رہائشی تھی،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نیو کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں 2 افراد انور اور رحمت جبکہ سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائرکے قریب ایک شخص، آرام باغ تھانے کی حدود اردو بازار کے قریب 32 سالہ نعمان اور پیر آباد کے علاقے بنارس کے قریب 35 سالہ مسکین خان زخمی ہوگیا۔