گانا ’’چھاپ تلک‘‘ راتوں رات مقبول یقین نہیں تھا اتنا زیادہ رسپانس ملے گا حدیقہ کیانی
سوشل میڈیا پر جب اس گیت کوریلیز کیا گیا تومجھے اندازہ نہ تھا کہ اس قدر اچھا رسپانس ملے گا، گلوکارہ
DI KHAN:
معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے نئے گیت نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی، ایک طرف گیت کوسراہا گیا تودوسری جانب وڈیو کوبھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔
حدیقہ کیانی نے کہا کہ حضرت امیر خسرو کے گیت ''چھاپ تلک '' ایک ایسا گیت ہے، جو آج سے نہیں بلکہ عرصہ دراز سے بے حدمقبول رہا ہے۔ میں نے جب اس گیت کونئے انداز سے ریکارڈ کرنے کی ٹھانی تواس کی دھن اوراس کے میوزک ارینج منٹ کو سن کر سکون محسوس ہونے لگا۔ میں نے اپنے سازندوں کی ٹیم کے ساتھ جب اس گیت کوریکارڈ کیا تو بہت مزہ آیا اور مجھے یقین تھا کہ اس گیت کو زبردست رسپانس ملے گا۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جب اس گیت کوریلیز کیا گیا تومجھے اندازہ نہ تھا کہ اس قدر اچھا رسپانس ملے گا۔ راتوں رات دنیا بھرمیں بسنے والوں نے میرے گیت کو سنا اورپسند کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مثبت رائے کا اظہاربھی کیا ہے۔ یہی نہیں ای میل، ایس ایم ایس اوردیگرذرائع سے بھی گیت کوپسند کیے جانے کے پیغام موصول ہوئے ہیں۔
حدیقہ نے بتایا کہ جب بھی کوئی اچھا میوزک سامنے آتا ہے تواس کوپسند کیا جاتا ہے۔ 'چھاپ تلک ' کومجھ سے پہلے بھی بہت سے معروف گلوکاروں نے گایا اوران کوبھی بہت پسند کیا گیا تھا، لیکن میں نے اس گیت کوتھوڑا تبدیل کرکے پیش کیا ہے۔ ایک طرف تواس کی دھن اوردوسری جانب میوزک ارینجمنٹس کرتے ہوئے، میں نے اس بات کا خاص خیال رکھا کہ جب لوگ اس صدا بہار گیت کوسنیں تو انھیں یہ محسوس نہ ہوکہ اس گیت کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گیت کے وڈیو پربھی ہم نے بڑی محنت کی ہے۔ وڈیو میں بہت سے معروف ماڈلز نے کام کیا ہے اوراسی لیے ہمارا وڈیو بھی بہت پسند کیا گیا ہے۔
گلوکارہ نے مزید کہا کہ اس گیت کی کامیابی نے مجھے مزید بہترکام کرنے کا حوصلہ دیا ہے اورمیں آئندہ اسی طرح کے منفرد پروجیکٹس پرکام کرتی رہوں گی۔