جاپان جونیئر اسکواش پاکستانی کھلاڑیوں نے 3 ٹائٹلز پر قبضہ کر لیا
انڈر17میں محمد حارث قاسم کی کامیابی، انڈر 15 میں اسد اللہ خان فتحیاب، پی ایس ایف کااظہار مسرت
جاپان جونیئراوپن اسکواش چیمپئن شپ کے 3 ٹائٹلز پاکستانی کھلاڑیوں نے جیت لیے۔
جاپان کے شہر یوکو ہاما میں ہونے والی جاپان جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے فتوحات سمیٹ لیں، لاہور سے تعلق رکھنے والے حارث قاسم نے انڈر 17 ایونٹ کے فائنل میں ایک سخت اور جان توڑ مقابلے کے بعد ملائیشیا کے کھلاڑی کے کے ڈبلیو تحہ کو 3-2 سے قابو کرلیا، حارث نے11-7، 12-14، 6-11، 11-4 اور 13-11 سے کامیابی پائی، پشاورسے تعلق رکھنے والے اسد اللہ خان انڈر15ایونٹ جیتنے میں کامیاب رہے، ایشین جونیئر اسکوش چیمپئن شپ کیلیے قومی جونیئراسکواڈ میں شامل اسد اللہ نے معمولی سی تگ و دو کے بعد پاکستان ہی کے خوشحال ریاض کو3-0 سے زیرکرلیا، اس طرح اسد اللہ گولڈ اور خوشحال سلور میڈل کے حقدار ٹھہرے۔
دوسری جانب عالمی جونیئر سرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی دکھانے والے محمد حذیفہ ابراہیم نے انڈر13 ٹائٹل جیت لیا، ایونٹ کے فائنل میں حذیفہ کو ایک گیم کی قربانی دینا پڑی، حذیفہ نے جاپان کے کھلاڑی یو جن اکیڈا کو فائنل میں3-1 سے قابو کیا، ان کی فتح کا اسکور 14-16، 11-8، 11-8 اور11-9 رہا۔
دریں اثنا پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان نے جاپان جونیئر میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندارکامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سرکٹ میں شرکت کے بھرپورمواقع فراہم کیے جائیں گے۔