گیا نواز گیا جمائما کا ٹویٹ

ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ایک ایسے شخص سے اچھا چھٹکارا ملا، جمائما

ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ایک ایسے شخص سے اچھا چھٹکارا ملا، جمائما۔ فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اوربرطانوی صحافی جمائما گولڈ اسمتھ نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے ''Gone Nawaz Gone '' کا روایتی نعرہ لگا دیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے ''Gone Nawaz Gone '' کا روایتی نعرہ لگاتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ اگلاوزیراعظم پاکستان کی تاریخ کا پہلا وزیراعظم ہوگا جو اپنی مدت پوری کرے گا اوران کے سابقہ خاوند عمران خان 2018ء کے انتخابات جیتیں گے، پاکستان کے کسی سویلین وزیراعظم نے کبھی اپنی 5سالہ مدت پوری نہیں کی۔ انشا اللہ اگلا وزیراعظم مدت پوری کریگا۔


عمران خان کی سابق اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ایک ایسے شخص سے اچھا چھٹکارا ملا، 1999ء میں جب میں دوسرے بچے کیساتھ حاملہ تھی تواس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کے دور میں انھیں اسمگلنگ کے جھوٹے الزامات پر جیل بھجوانے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما نے دسمبر1998ء میں لندن میں اپنی والدہ کو 397 ٹائلیں بھیجی تھیں جنھیں پاکستانی کسٹم حکام نے پکڑلیا تھا۔ چھان بین کے بعد محکمہ آثار قدیمہ نے قرار دیا تھا کہ یہ قدیم ٹائلیں ہیں۔ پاکستان میں ان ٹائلوں کی برآمد غیرقانونی اورناقابل ضمانت جرم ہے۔ جمائما کیخلاف یہی الزامات لگائے گئے جہاں انھیں جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ جیل اور 5 ہزار جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت جعلی کیس میں ان کی اہلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
Load Next Story