منتخب وزرائے اعظم کو فارغ کرنا بدقسمتی ہے جاوید ہاشمی
(ن) لیگ نواز شریف کو بچانے کی جنگ نہ لڑے بلکہ اداروں کو طاقتور بنانے کی لڑے، جاوید ہاشمی
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاناما کیس فیصلے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے، منتخب وزرائے اعظم کو کسی نہ کسی انداز میں فارغ کرنا بدقسمتی ہے۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ میری پیش گوئی ہے کہ بھٹو مقدمے کے فیصلے کے بعد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو پانچ دس برسوں میں جج ناک سے لگائیں گے اور اٹھا کر پھینک دیں گے، مجھے ملٹری کورٹس ہی بلا لیں پھر میں وہاں عمران اور پرویز مشرف کو بلاؤں گا بات کھل کر سامنے آجائے گی، (ن) لیگ نواز شریف کو بچانے کی جنگ نہ لڑے بلکہ اداروں کو طاقتور بنانے کی لڑے، وہ اپنی جنگ خود لڑ لیں گے، میں نواز شریف کا نہیں تمام سیاستدانوں کا وکیل ہوں۔