عمران خان کی زیر صدرات تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

عمران خان کی ارکان پارلیمنٹ سے آئندہ کی لائحہ عمل پر مشاورت، ذرائع

اجلاس میں عمران خان نوازشریف کی نااہلی کے بعد کی صورتحال پرارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، ذرائع: فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق بنی گالہ میں میں تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں عمران خان نوازشریف کی نااہلی کے بعد کی صورتحال پرارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے رہے ہیں جب کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے بھی حکمت عملی پرغور کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں عمران خان آئندہ کی لائحہ عمل پرارکان پارلیمنٹ سے مشاورت بھی کررہے ہیں اور تحریک انصاف کے اتوار کے جلسے کے انتظامات سمیت اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہورہی ہے۔
Load Next Story