نواز شریف کی نااہلی سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوں گے چینی وزارتِ خارجہ

پاک چین دوستی سدابہار اور ہر دور میں آزمائی ہوئی ہے، ترجمان چینی وزارتِ خارجہ


ویب ڈیسک July 29, 2017
پاک چین دوستی سدابہار اور ہر دور میں آزمائی ہوئی ہے، ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لُو کانگ۔ (فوٹو: فائل)

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لُو کانگ نے گزشتہ روز سپریم کورٹ سے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا ''اندرونی معاملہ'' ہے اور اس فیصلے سے دیرینہ پاک چین تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

لُو کانگ کا کہنا تھا کہ ایک دوست پڑوسی کی حیثیت سے چین کو امید ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں اور تمام طبقات اپنے قومی و ملکی مفادات کی درست ترجیحات کے تعین، اندرونی معاملات کو موزوں طور پر سنبھالنے، اتحاد و استحکام برقرار رکھنے، اور معاشی و معاشرتی ترقی پر توجہ رکھنے کے قابل ہیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کا مؤقف دیتے ہوئے لُو کانگ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا منصوبہ اس اندرونی سیاسی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگا کیونکہ پاک چین دوستی سدابہار اور ہر دور کی آزمائشوں میں ثابت شدہ ہے۔ پاکستان کے ساتھ مل کر ''ون بیلٹ ون روڈ'' منصوبے پر کام جاری رکھنے کےلیے چین بالکل تیار ہے۔

واضح رہے کہ چین وہ پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کی اندرونی سیاسی تبدیلی پر سرکاری ردِعمل جاری کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |