5 سالہ کارکردگی کے ساتھ عوامی عدالت میں جائینگے بلاول بھٹو

شفاف انتخابات کے انعقاد میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی


APP February 10, 2013
عوام کوطاقت کاسرچشمہ سمجھتے ہیں،پیپلزپارٹی کے چیئرمین کااجلاس سے خطاب۔ فوٹو : فائل

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف،آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کے انعقاد میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

موجودہ اسمبلیوں کاآئینی مدت پوری کرنا پی پی پی کی اتحادی حکومت کی بڑی کامیابی ہے جس سے ملک میں جمہوریت اورجمہوری عمل کو فائدہ پہنچا۔ وہ ہفتے کو قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ کے اضلاع کے پارٹی عہدیداروں اورمنتخب نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ وفد کی قیادت میاں منظور احمد وٹو اور راجہ ریاض احمد نے کی ۔

3

اجلاس میں ملک میں سیاسی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی اور آئندہ انتخابات کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ عوام سے رابطوں کو بڑھائیں اورحکومت کی کامیابیوں سے عوام کوآگاہ کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے اور حالیہ 5 سال کی کارکردگی کا ریکارڈ لیکرعوام کی عدالت میں جانے کے لیے تیارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں