میٹروبس عوامی منصوبہ ہے سب لوگ مستفید ہونگے رانا ثنا اللہ
ٹوپی ڈرامہ وزیراعلیٰ نے شہرکا بیڑہ غرق کردیا ، زرداری کی آمد سے انکی نیند اڑ گئی ہے، راجا ریاض
صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ میٹروبس سسٹم کی کل لاگت30 ارب روپے کے اندر ہے یہ منصوبہ ہم نے ترکی کے ماڈل پر تیارکیا ہے وہاں یہ3 سال جبکہ پاکستان میں11ماہ میں مکمل ہوا ہے۔
حتمی کرایہ ایک ماہ بعد طے ہوگا لیکن میرا خیال ہے کہ10 روپے ہوگا ۔ ہفتے کو ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''ٹودی پوائنٹ '' میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں راناثنا اللہ نے کہا کہ سابقہ حکومت میں انڈرگرائونڈ ٹرین کا منصوبہ152 ارب روپے کا تھا جس کی گارنٹی چین نے دینے سے انکارکردیا تھا۔دانش اسکول، لیپ ٹاپ کی تقسیم اور میٹروبس سروس عوام کے منصوبے ہیں، ان سے پنجاب کے لوگ مستفید ہوں گے لیکن وفاق نے5 سال میں ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا۔ہم نے لیپ ٹاپ میرٹ پر دیے ہیں۔میٹروبس سروس سے بھی سب کو فائدہ ہوگا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما راجا ریاض نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود کو کہتے تو خادم اعلیٰ ہیں لیکن ان کا رہن سہن مغل بادشاہوں کی طرح ہے، یہ ٹوپی ڈرامہ وزیراعلیٰ ہیں اورڈرامہ کرنا بہت اچھی طرح جانتے ہیں ، 18کے قریب وزارتیں خودسنبھال کر بیٹھے ہیں اور کسی کوبھی کوئی اختیار نہیں دیا ، بس سروس منصوبے کی وجہ سے فیروز پورروڈ کے تاجر اور رہائشی رو رہے ہیں ، انھوں نے سارے لاہورکا بیڑہ غرق کردیاہے۔ آصف علی زرداری کی لاہور آمد کی وجہ سے میاں نوازشریف کی نیند اڑ گئی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا میٹروبس سروس منصوبے کے ذریعے ہزاروں لوگوں کو بے گھر اور بیروزگارکیا گیا ہے جن لوگوں کی زمین لی گئی ہے ان کو ابھی پیسے ہی نہیں دیے گئے، بس سروس میں کئی خامیاں ہیں ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے، ہم الیکشن کمیشن میں ایک ماہ کی فری بس سروس کی شکایت کریں گے۔