چارسدہ میں سہاگ رات کو نوبیاہتا جوڑا پراسرار طور پر ہلاک

لاشوں پر تشدد کے نشانات نہیں ملے، پولیس


ویب ڈیسک July 29, 2017
پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی، پولیس . فوٹو: فائل

شبقدر میں شادی کی سہاگ رات کمرے سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں برآمد ہونے کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے نواحی گاؤں میاں کلے میں شادی کی رات میاں بیوی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔ شادی کے بعد دلہا آصف اور دلہن خوش و خرم اپنی خواب گاہ میں داخل ہوئے لیکن صبح سویرے کمرے میں یہ نوبیاہتا جوڑا مردہ پایا گیا۔

سروکلے پولیس نے دولہا آصف اور دلہن کی لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیں۔ ابتدائی معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ دونوں لاشوں پر تشدد کے نشانات نہیں ملے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔