وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف پر اتفاق ہے سعد رفیق

بطور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کارکردگی بے مثال ہے، سعد رفیق


ویب ڈیسک July 29, 2017
عمران خان صاحب کچھ روز بعد بغلیں جھانکنے والے ہیں، وزیر ریلوے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزارت عظمی کے لیے مسلم لیگ (ن) میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نام پر اتفاق ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں وزارت عظمیٰ کےلئے شہباز شریف کے نام پر اتفاق رائے ہے وہ مسلم لیگ ن کے صدر بھی رہ چکےہیں اور بطور وزیراعلیٰ پنجاب ان کی کارکردگی بےمثال ہے.

سعد رفیق نے کہا کہ صادق اورامین کی کہانی اب چلے گی، یہ سلسلہ سیاستدانوں تک نہیں رکنا چاہئے، بلکہ ہر اس جگہ جانا چاہئے جہاں فیصلے کئے جاتے ہیں۔



سابق وزیر ریلوے نے کہا کہ جمہوریت مخالف قوتوں نے سمجھا کہ وزیراعظم نواز شریف خطرناک ہیں، لیکن اب منصب سے ہٹنے کے بعد سیاسی طور پر وہ اور زیادہ موثر و خطرناک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔