پی پی ق لیگ مذاکرات 2008 کا الیکشن جیتنے والے امیدوار کلیئر
صوبائی نشستوں پر15 فروری کو اجلاس ہو گا، دیگرجماعتوں سے رابطوں پر بھی گفتگو
ISLAMABAD:
مسلم لیگ(ق) اور پیپلزپارٹی کی آئندہ انتخابات کے بارے میں کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر ہوا۔
اجلاس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے منظور احمد وٹو، وزیراطلاعات قمر الزمان کائرہ ، تنویر اشرف کائرہ، نذر گوندل، فاروق سعید اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے سینیٹر کامل علی آغا، راجا بشارت، چوہدری ظہیرالدین، شافع حسین، ناصرگل اور مونس الہی شریک تھے ۔ اجلاس میں دونوں پارٹیوں کے درمیان 4 نکاتی ایجنڈے پر گفتگو ہوئی ۔ اجلاس میں جو اتفاق رائے ہوا اس کے مطابق قومی اسمبلی کی وہ تمام نشستیں جن پر پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ (ق) کے امیدواروں نے اپنی اپنی جماعتوں کے نشان پر الیکشن لڑا اور وہ اپنی جماعت کے ساتھ رہے، ان کو بالعموم اگلے انتخابات کیلیے کلیئر کر دیا گیا۔
اگر کسی نشست پر ضروری ہوا تو اعلیٰ قیادت کی سطح پر فیصلہ ہو گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر مشاورت کیلیے 15 فروری کو اجلاس ہو گا۔ صوبائی اسمبلی کی نشتوں کے حوالے سے دونوں گروپوں کے درمیان فاورڈ بلاک میں جانے والے افراد کی نشتوں پر امیدوار کھڑے کرنے کے حوالے سے اختلافات پایا گیا، جس میں ذرائع کے مطابق طے ہوا کہ ان اضلاع یا تحصلیوں میں مسلم لیگ (ق) اور پیپلزپارٹی کے مقامی عہدیداروں سے بھی سفارشات وصول کی جائینگی اور اس کی روشنی میں فیصلہ کیا جائیگا۔اس کے علاوہ اجلاس میں دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطوں اور ان سے سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔