فٹبال گراؤنڈ کے نصف جتناسیارچہ زمین کے قریب پہنچ رہا ہے

15فروری کو قریب سے گزرے گا،اکثر علاقوںمیں بآسانی دیکھا جا سکے گا،ناسا

15فروری کو قریب سے گزرے گا،اکثر علاقوںمیں بآسانی دیکھا جا سکے گا،ناسا

فٹ بال کے نصف گراؤنڈ کے برابر سائز کا ایک سیارچہ 15 فروری کو زمین کے قریب سے اب تک کے معلوم کم ترین فاصلے سے گزرے گا۔

اس سیارچے کو عام دوربین سے بھی وقت اتفاقاً دریافت کیا گیا تھا جب یہ زمین کے قریب سے گزرا تھا۔ اس سیارچے کو 2012-DA14 کا نام دیا گیا تھا۔ اس سیارچے کا قطر 45 میٹر اور وزن 130,000 میٹرک ٹن ہے۔ اسے اسپین کے جنوبی علاقے لاساگرا میں موجود ایک فلکیاتی مشاہدہ گاہ کے ماہرین فلکیات نے دریافت کیا تھا۔ یہ سیارچہ 15 فروری کو عالمی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 24 منٹ پر تقریباً انڈونیشیا کے اوپر سے گزرے گا۔ اس وقت اسکا زمین سے فاصلہ 27,600 کلومیٹر ہوگا۔ یہ فاصلہ گو کہ زمین کے کرہ ہوائی سے باہر ہے تاہم زمین کے گرد گردش کرنے والے بہت سے موسمیاتی اور کمیونیکیشن سیٹلائٹس کے مدار سے کم ہے۔




ناسا کے مطابق یہ خلائی چٹان خلامیں چھوڑے گئے بہت سے مصنوعی سیاروںسے 5 کلومیٹرسے بھی کم فاصلے پر سے گزرے گی۔ ناسا کے مطابق مشرقی نصف کرہ زمین کے اکثر علاقوں سے اس سیارچے کو دور بین کی مدد سے دیکھا جا سکے گا۔ آسمان صاف ہونے کی صورت میں یہ ایک چھوٹے سے روشن نقطے کی صورت میں، باقی تمام ساکن اجسام کے درمیان حرکت کرتا ہوا بہ آسانی نظر آجائیگا۔ زمین کے قریب سے گزرتے ہوئے اس کی رفتار 7.8 کلومیٹر فی سیکنڈ ہو گی۔ ناسا کے اندازوں کے مطابق ایسے سیارچے اوسطاً ہر 40 برس میں ایک بار زمین کے قریب سے گزرتے ہیں تاہم ان کا زمین سے ٹکرانے کا واقعہ ہر 1200 برس میں ایک مرتبہ پیش آتا ہے۔
Load Next Story