پاکستانی انویسٹمنٹ کی اجازتدونوں ملکوں کوفائدہ ہوگا
بھارتی حکومت کے فیصلے کونتیجہ خیز بنانے کیلیے ویزاعمل بھی آسان بنایاجائے، لاہورچیمبر
ISLAMABAD:
لاہورچیمبر آف کامرس نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ویزا کا عمل آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ بھارتی حکومت کا فیصلہ زیادہ نتیجہ خیز ثابت ہوسکے۔
ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دینے سے نہ صرف اعتماد سازی ہوگی بلکہ مشترکہ منصوبہ سازی اور ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی میں بھی مدد ملے گی جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا، بھارتی فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ ٹریڈ ڈپلومیسی بہترین کام کررہی ہے اور ایسے مزید بہتر فیصلے دونوں ممالک کے لوگوں کو مزید قریب لائیں گے۔
عرفان قیصر شیخ نے امید ظاہر کی کہ بھارتی حکومت بھارت کے سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی اجازت دیدے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا بہتر ہونے سے دیرینہ تنازعات کے حل میں بھی مدد ملے گی۔