برازیل میں فٹبال میچ کور کرنے والے رپورٹر کو موت کی دھمکیاں

رپورٹرایرک فاریا پرالزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنا کام کرنے کے بجائے آفیشلز کی توجہ منتشر کرنا چاہی تھی


Sports Desk July 29, 2017
رپورٹرایرک فاریا پرالزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنا کام کرنے کے بجائے آفیشلز کی توجہ منتشر کرنا چاہی تھی ۔ فوٹو/ فائل/ رائیٹرز

برازیل میں فٹبال میچ کور کرنے والے رپورٹر کو موت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

برازیل میں کلب فٹبال میچ کے دوران فرائض انجام دینے والے ٹی وی رپورٹر کو موت کی دھمکیاں ملنے لگیں، کوپا ڈو برازیل کے کوارٹر فائنل میں شریک ٹیم سانتوس کی جانب سے ایرک فاریا پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنا کام کرنے کے بجائے آفیشلز کی توجہ منتشر کرنا چاہی، اس الزام کے بعد رپورٹر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں تاہم انہوں نے کھیل پر کسی بھی انداز میں اثر انداز ہونے کا الزام رد کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔