ن لیگ کا پاناما فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

پارٹی قیادت نےپاناما فیصلےپر نظرثانی کی درخواست کی منظوری دےدی ہے، زاہد حامد


ویب ڈیسک July 29, 2017
پارٹی قیادت نےپاناما فیصلےپر نظرثانی کی درخواست کی منظوری دےدی ہے، زاہد حامد ۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں زاہد حامد اور بیرسٹر ظفراللہ نے پاناما کیس کے عدالتی فیصلے کے قانونی پہلووں پر بریفنگ دی جس کے بعد عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ زاہدحامد کاکہنا تھا کہ پارٹی قیادت نےپاناما فیصلےپر نظرثانی کی درخواست کی منظوری دےدی ہے اور بہت جلد تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا جب کہ حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس نیب کو بھیجنے کا حکم بھی دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔