حسن ابدال میں مسافروین اورٹرک میں تصادم کے بعد آتشزدگی 10 افراد جاں بحق

وین اور ٹرک میں ٹکر کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، پولیس


ویب ڈیسک July 30, 2017
پولیس نے علاقے کو مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے خالی کرا لیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

جی ٹی روڈ پرمسافروین اورٹرک میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حسن ابدال میں جی ٹی روڈ پرکیڈٹ کالج کے قریب راولپنڈی سے پشاورجانے والے ٹرک اورمسافر وین میں تصادم ہوگیا، تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار10 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مزید 6 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگی، جس کے بعد قریب موجود گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی اور کسی مسافر کو اترنے کا موقع نہ مل سکا تاہم فوری اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پرپہنچ گیا جس نے آگ پرقابو پالیا۔ دوسری جانب ڈی پی او عبد الرشید نے جائے حادثے کے قریبی علاقے کو مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے خالی کرا لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔