چیچہ وطنی میں حوا کی ایک اور بیٹی پنچایت کی بھینٹ چڑھ گئی

پنچایت سربراہ، نکاح خواں اور گواہوں سمیت 11 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا، دولہا فرار


زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے شوہر کے ساتھ ملزم کی 14سالہ بہن کا نکاح پڑھوا دیا۔ فوٹو: فائل

VENICE: حوا کی ایک اور بیٹی پنچایت کے فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئی۔

چک نواب کے کاٹھیا کے منیر احمد کا باپ عبداللہ اور اس کے ساتھی چک 114/7-Rمیں آئے اور خضر عباس کے والد علی شیر اور ماں میراج بی بی کو ڈرا دھمکا کر کہا کہ اس کے بیٹے رفیق نے منیر احمد کی بیوی نواب بی بی سے زبر دستی زیادتی کی ہے جس پر پنچایت کا کہہ کر ملزموں نے اس کی بیٹی خضراں بی بی14 سالہ اور اس کے ماں باپ کو ہمراہ ایک گاڑی میں بٹھا لیا اور پنچایت کے سربراہ محمد شیر کے ڈیرے پر لے گئے اور پنچایت نے فیصلہ کرتے ہوئے زبردستی خضراں کا نکاح منیر احمد سے کر دیا۔

نکاح خواں مولوی ظفر اقبال، فلک شیر، شاہد، گواہوں اور اس کے ساتھیوں طارق اور شاہد نے گواہی دی، حق نواز، بشیراں اور لڑکی کے باپ علی شیر اور لڑکی کی ماں میراج بی بی کو بٹھا کر نکاح کیا جس پر لڑکی کے بھائی خضر عباس نے پولیس کو اطلاع کر دی تاہم ڈی ایس پی امجد جاوید کمبو نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور پولیس نے چھاپہ مار کر 11 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 366-A,310-A,365-B ت پ مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔