ریس لگانے والے 2 موٹر سائیکل سوار بس سے ٹکرا کر ہلاک
لیاقت آباد میں راشد ٹرک کی زد میں آکرجاں بحق جبکہ گاڑی کی ٹکر سے نسیم الدین ہلاک ہو گیا
شہر میں ٹریفک حادثات کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹرین کی زد میں آ کر 11 سالہ بچہ اور کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ماڑی پور تھانے کی حدود مبارک ولیج کے قریب ریس لگاتے ہوئے2 موٹر سائیکلیں سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
ایس ایچ او ماڑی پور نیاز پنہور نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت31 سالہ عبد الواجد ولد عبد الرزاق اور22 سالہ شاہ زیب کے نام سے کر لی گئی متوفی عبد الواجد لانڈھی اور شاہ زیب ماڑی پور کا رہائشی تھا پولیس نے بس ڈرائیور خلیل کو گرفتار کرکے بس تحویل میں لے لی۔
دوسری جانب لیاقت آباد تھانے کی حدود سندھی ہوٹل مانجھے والی گلی کا رہائشی50 سالہ راشد ولد عبد الباسط ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک تحویل میں لے لیا کورنگی کراسنگ کے قریب بدر گارڈن شادی ہال کے سامنے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے32 نسیم الدین ولد ظہیر الدین ہلاک ہوگیامتوفی کورنگی کا رہائشی تھا لانڈھی ریلوے تھانے کی حدود قذافی ٹاؤن فردوس چالی کے قریب ریلوے ٹریک کلومیٹر نمبر30/6 پر ٹرین کی زد آکر11سالہ محمد فرحان ولد محمد منظور جاں بحق ہوگیا۔
لانڈھی ریلوے تھانے کے ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی منظور نے بتایا کہ متوفی کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے قصور سے تھا جبکہ وہ اسکول کی چھٹیوں میں والدین کے ساتھ والد کے دوست کے گھر آیا ہوا تھا متوفی کا والد پنجاب میں بیروز گار تھا جس کے باعث وہ کراچی میں ان دنوں رکشا چلارہا تھا، انھوں نے بتایا کہ ہفتے کو صبح فرحان کے والد نے کام پر جانے سے پہلے بیٹے کو صابن لینے قریبی دکان پر بھیجا تو بچہ پونے6 بجے ریلوے لائن پر کھڑا ہو کر پشاور سے آنے والی خیبر میل کو دیکھنے کے لیے رک گیا تاہم بے خیالی میں ریلوے پٹری کے قریب چلاگیا اور ٹرین کی زد میں آگیا جبکہ سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی ڈسکو موڑ کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے28 سالہ محمد سرور ولد محمد آصف جاں بحق ہوگیا۔